محمد بن سلمان اور میکرون کے درمیان اہم ٹیلی فونک بات چیت، بحری سلامتی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

محمد بن سلمان اور میکرون کے درمیان اہم ٹیلی فونک بات چیت، بحری سلامتی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، امن و استحکام کے فروغ، اور باہمی تعاون سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر گفتگو کی۔ اس موقع پر بحری جہاز رانی کی سلامتی اور بین الاقوامی سمندری راستوں پر آزادانہ اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی اتفاق رائے ہوا۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران، سعودی عرب اور فرانس کے دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ، دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا، اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اہم قدم سمجھی جا رہی ہے۔