اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ضیا)کے سربراہ و رکن مذاکراتی کمیٹی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر قانونی پہلوں سے غور کیا جارہا ہے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ہونا خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ چارٹرآف ڈیمانڈ پرقانونی پہلوں پرغورجاری ہے، پی ٹی آئی چارٹرآف ڈیمانڈ کا جواب تیارکیا جا رہا ہے، جب مذاکرات ہوتے ہیں تو کوئی ڈیڈلائن نہیں دی جاتی ہے ، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی بیٹھے گی توبات چیت ہوگی۔رکن حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ جوکیسز زیرسماعت ہیں ان پرکمیشن بن سکتا ہے یا نہیں، اس حوالے سے چیزوں پرغورکیا جارہا ہے۔