شیر کے نمونے والے کھلونے پر گھڑی نماڈیوائس لگی ہوئی تھی، پولیس نے مشکوک کھلونا تحویل میں لے کر مختلف پہلوئوں پر تحقیقات شروع کردیں

جاتی امرا کے قریب مشکوک کھلونا ،پولیس کی دوڑیں 

جاتی امراکے قریب شیر آنے کی اطلاعات پر پولیس کی دوڑیں لگ گئی بم ڈسپوزل سکوارڈ کو بھی طلب کرلیا گیا،،تفتیش میں سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد بھی لی جارہی ہے پولیس کی جانب سے سپارٹ کلیئر کردیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)جاتی امراکے قریب شیر آنے کی اطلاعات پر پولیس کی دوڑیں لگ گئی بم ڈسپوزل سکوارڈ کو بھی طلب کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق جاتی امرا کے قریب ''شیر آیا شیر آیا ''کی اطلاعات نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں جبکہ پولیس موقع پر پہنچی تو شیر کے نمونے والے کھلونے پر گھڑی نماڈیوائس لگی ہوئی تھی پولیس نے مشکوک کھلونا تحویل میں لیکر مختلف پہلوئوں پر تحقیقات شروع کردیں ،تفتیش میں سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد بھی لی جارہی ہے پولیس کی جانب سے سپارٹ کلیئر کردیا گیا۔