کشمیر جلد آزاد ہو گا ، قربایناں رائیگاں نہیں جائیں گی(پاکستانی طلبا کی چین میں جدید زرعی تربیت کا خرچ حکومت اٹھائے گی:وزیراعظم)
چین دیرینہ دوست ، زرعی شعبے کی تربیت کے لیے بھیجے جانیوالے طلبا کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی اجلاس میں ہدایت،پورٹل سے درخواستوں کی سکروٹنی میں سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی بنانے کا بھی حکم
دانش سکول میں مستحق او نادار بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوں گے ، سکولزآزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بنائے جائیںگے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود اردایت فراہم کرے،بھمبر میں تقریب سے خطاب
بھمبر ( آئی این پی ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے دانش سکولز سسٹم کا دائرہ کار آزاد کشمیر تک پھیلا دیا ہے جس سے مستحق اور نادار بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوں گے ،جس کا آغاز ہم نے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر سے کیا ہے جسکو بعد آزاں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں دانش سکول کی افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں نے دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا ۔اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوارلحق بھی موجود تھے ۔شہباز شریف نے کہا کہ بھمبر میں دانش سکول کے قیام سے بھمبر کے پسماندہ اور مستحق بچوں کو خوابوں کی تعبیر کا موقع ملا گا، بڑے اداروں میں تعلیم حاصل نہ کر سکنے والے بچوں کی تعلیمی کمی دانش سکول پوری کرے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان مقبوضہ میں بھارتی بربریت کے خاتمے تک کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، کشمیر جلد آزاد ہو گا، کشمیریوں کی قربایناں رائیگاں نہیں جائیں گی ،بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود اردایت فراہم کرے۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوارلحق نے دانش سکول کاسنگ بنیاد رکھنے پر وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
دوسراانٹرو
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی طلبا کی چین میں جدید زرعی تربیت کا خرچ حکومت اٹھائے گی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چین میں جدید زراعت کی تربیت کے حصول کیلئے جانے والے پاکستانی طلبا و طالبات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔دوران اجلاس وزیر اعظم نے زرعی شعبے کی تربیت کے لیے بھیجے جانے والے طلبا کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی، پورٹل سے درخواستوں کی سکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی بنانے کی بھی حکم دے دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس کی زرعی شعبے میں ترقی بے مثال ہے، دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے زرعی شعبے میں پاکستانی طلبا کی جدید تربیت کی درخواست کی تھی، پاکستانی طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے کی جدید تربیت کیلئے چین جانے والے طلبا و طالبات میں 10 فیصد خصوصی کوٹہ بلوچستان کے طلبا کیلئے مختص کیا گیا، چینی قیادت اور چینی یونی ورسٹیوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستانی طلبا کو چین میں زراعت کی جدید تربیت کا موقع دیا۔اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ زرعی شعبے سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات نے شفاف طریقے سے پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کروائیں، 1287 درخواستوں میں سے 711 طلبا و طالبات تربیت کے طے کردہ معیار پر پورے اترے، ان طلبا و طالبات میں بلوچستان اور گلگت بلتستان کے امیدوار بھی شامل ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ان طلبا و طالبات کو دو بیچز میں چین بھیجا جائے گا، پہلی کھیپ میں 300 طلبہ آبپاشی میں بہتری، مویشیوں میں بیماریوں کی تشخیص و نگرانی، مویشیوں کی افزائش نسل و جدید جینیات اور جدید بیجوں کی تیاری و انکی پراسیسنگ کے شعبوں میں تربیت کیلئے بھیجا جائے گا، طلبا و طالبات کی پہلی کھیپ مارچ 2025 میں چین روانہ ہوگی۔اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ 400 طلبا کی دوسری کھیپ رواں برس کے وسط میں چین بھیجی جائے گی جو زراعت میں جدید مشینری کے استعمال، فصلوں کی تیزی سے افزائش، زراعت میں جدید ٹیکنالوجی بشمول مصنوعی ذہانت کا استعمال اور پھلوں و سبزیوں کی پراسیسنگ کے شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔