سفاک نے لاشیں تیزاب پھینک کر دفنا دیں، ماں سمیت 2 افراد گرفتار
خاتون سرائے عالمگیر کی رہائشی ہے اور کچھ دن قبل بچوں کو لے کر بھمبر آئی تھی
بھمبر(آئی این پی )آزادکشمیر کے ضلع بھمبر میں سنگدل ماں نے دوست کیساتھ مل کر اپنے 3 بچوں کو قتل کر دیا اور لاشیں تیزاب پھینک کر دفنا دیں، ماں سمیت 2 افراد کوگرفتار کرلیاگیا ۔پولیس کے مطابق ملزمہ ماں نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر بچوں کو زہر دے کر قتل کیا اور شناخت مٹانے کیلئے لاشوں پر تیزاب پھینک کر دفنا دی تھیں۔بھمبر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کیے گئے بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں