مزدا ٹرک ٹرالر سے ٹکرا گیا،مقبول چل بسا،اڈہ ینگ پور پرمعمرشخص بس تلے کچلا گیا
بصیرپور (خصوصی رپورٹ )مین جی ٹی روڈ پراوکاڑہ ٹول پلازہ پرمنی مزدا ٹرک پیچھے سے ٹرالر سے ٹکرا گیا ،حادثے پر 4 افراد مزدا ٹرک میں پھنس گئے، 1 شخص جاں بحق ،3 زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیموں کا فوری ریسپانس، پھنسے افراد کو بحفاظت نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی ، زخمیوں اور لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔مرنے والے کی شناخت 40 سالہ مقبول ولد سجاول سکنہ 38 ٹو آر کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں 40 سالہ عاشق مسیح ، 42 سالہ وارث مسیح اور 50 سالہ عامر مسیح ولد ساکنان 29 ٹو آر کے ناموں سے ہوئی۔ فیصل آباد روڈ پراڈہ ینگ پور پر بس نے 65 سالہ نامعلوم شخص کو کچل دیا جو جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔