ترکیہ:ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی

 آگ پر قابو پانے میں 12 گھنٹے لگے،ہوٹل مالک سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا 
انقرہ (آئی این پی )ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک  پہنچ گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم لکڑی کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ آگ12 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے کے قریب لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں 12 گھنٹے لگے اور واقعے کے بعد ہوٹل مالک سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔