واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں چھوٹا طیارہ گرنے کے حادثے میں ماں اور بچے سمیت ہلاک افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں شاپنگ مال کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ یہ چھوٹا طیارہ ایک میڈیکل ٹرانسپورٹ جہاز تھا جو عمارتوں پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔