ہماچل پردیش میں بارشوں نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 106 ہوگئی

 293 سے زیادہ پکے اور 91کچے مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں ، سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک 106افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ریاست ہماچل پردیش میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ 20جون سے جاری ہے جس کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ایس ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے106میںسے62افراد کی اموات لینڈسلائیڈنگ، سیلاب، کلاڈ برسٹ، ڈوبنے اور کرنٹ لگنے سے ہوئی جبکہ اسی دوران مزید 44افراد سڑک حادثات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق 293سے زیادہ پکے اور 91کچے مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ تقریباً 850ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی اور 81کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔