یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش ہزاروں خاندانوں کے روزگار پر حملہ ہے:شرجیل انعام میمن

کراچی(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے سینئر وزیر  شرجیل انعام میمن نے وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کی اچانک بندش پر شدید تحفظات کا اظہار  کیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشن بندکرنے کے فیصلے پر شرجیل میمن نے کہا کہ یہ ادارہ 55 برسوں سے کم آمدنی والے افراد کو سستی بنیادی اشیا فراہم کر رہا تھا۔12ہزار ملازمین کی برطرفی ہزاروں خاندانوں کے روزگار پر حملہ ہے۔