2024: عوامی شکا یات اور ان کی داد رسی میں ریکارڈ اضا فہ ہوا:وفاقی محتسب

میڈ یا اس با رے میں عوامی آ گا ہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،اعجاز قر یشی کی اخبار نو یسیوں سے گفتگو
اسلام آ باد(بیورو رپورٹ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے میں سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات اور ان کی داد رسی میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب  ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے، اب مظفر آباد آزاد کشمیر اور گلگت میں دو نئے دفا تر قا ئم ہو نے کے بعد ملک بھر کے 24 شہروں میں یہ ادارہ عوام النا س کو سہو لیا ت فرا ہم کر رہا ہے، جب کہ اس سال بھی دور دراز علا قوں میں مز ید نئے دفا تر کھو لے جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈ یا ہما را اہم سٹیک ہولڈر ہے، میڈ یا محتسب کے با رے میں عوامی آ گا ہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ان خیالات کااظہار وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے گذ شتہ روز اخبار نو یسوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے بتا یا کہ سال2024ء کے دوران دولاکھ23ہزار171 شکایات کے فیصلے کیے گئے جو سال2023 سے16 فیصد زیا دہ ہیں جب کہ گذشتہ سال دو لا کھ26 ہزار371 شکا یات موصول ہو ئیں، 92.9 فیصد فیصلوں پر عملد رآمد بھی ہوگیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ سال کے دوران ہما رے انسو سٹی گیشن افسران نے ملک کے دور دراز علا قوں میں خود جا کر126 کھلی کچہر یاں لگائیں، جس سے شکا یت کنند گان کو سفر کی صعو بت بھی نہیں اٹھا نا پڑ ی اور انہیں گھر کی دہلیز پر انصاف مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ غر یبوں کی عدالت ہے جس کا مقصد نا دار اور پسما ندہ طبقے کی داد رسی کر نا ہے، سرکا ری افسران کو غر یب لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لیے اپنی تمام ترکوششیں بر وئے کار لا نا چاہئیں۔