کراچی میں بھتہ لینے کی اجازت نہیں دینگے:وزیرداخلہ سندھ

کراچی( خصوصی رپورٹ ) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی بھتہ خوری کا معاملہ سنجیدہ ہے تاہم بزنس کمیونٹی کے مسائل بھی حل کیے جاتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بھتہ خوری کا معاملہ سنجیدہ معاملہ ہے، کچھ تاجروں کو بھتا نہ دینے پر دھمکیاں آئی ہیں، چاہتے ہیں کہ کاروبار پھلے پھولے، کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ کوئی لوگوں کو تنگ کرے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث 4 افراد مقابلے میں مارے گئے اور 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیاب