26نومبر احتجاج: 28 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد(آن لائن )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات پر 29 ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کرتے ہوئے 28 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ 1 ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کردی۔بدھ کوانسداد دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔