اسلام آباد(آئی این پی )26نومبر احتجاج کیس میں وکلاء صفائی کے جرح نہ کرنے پر ملزمان پر 5،5ہزار روپے جرمانہ عائدکردیاگیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی،ملزمان کے وکلاء کی جانب سے گواہان پر جرح نہ کی جا سکی،عدالت نے جرح نہ کرنے پر ملزمان پر 5،5ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔عدالت نے کیس کی سماعت آج ہفتہ تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء صفائی کو جرح کرنے کی ہدایت کردی۔