اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ کے آ ئینی بینچ نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت دوہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔جبکہ جسٹس جمال مندوخیل نے مسکراتے ہوئے شیخ رشیدکے وکیل سے کہاکہ ابھی تو الیکشن ہو بھی نہیں رہے ،آئندہ الیکشن سے پہلے اس کیس کافیصلہ کردیں گے ۔بدھ کوسماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم آئینی بینچ نے کی ۔اس دوران شیخ رشیدکے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ کیس میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ ہے اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آج وقت کم ہے اس کیس کو جلد سن لیں گے ،ابھی تو الیکشن ہو بھی نہیں رہے ،آئندہ الیکشن سے پہلے اس کیس فیصلہ کردیں گے۔ اس پرجسٹس امین الدین خان نے کہاکہ کیس کی آئندہ سماعت دو ہفتوں بعد ہوگی۔