اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے نو مئی کے مقدمات واپس لینے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔ کیس کی مزید سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ہوگی۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ ''اس کیس میں جوابات آنے تھے''۔ خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل عدالت میں پیش