اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کا معاملہ:الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت کسی فریق نے جواب داخل نہیں کروایا، جس پر عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ نے سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔