اوورسیز پاکستانیوں کے قبضے کے کیس حکومت ، فریقین سے جواب طلب

لاہور (خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کے کیس کی خصوصی عدالت میں سماعت نہ کرنے سیمتعلق درخواست پر حکومت پنجاب اور فریقین سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کیلئے طلب کرلیا،درخواست گزار کیوکیل نے مو?قف اپنایا کہ سپیشل عدالت نے کمرشل پراپرٹی پر قبضے کے کیس کو عام عدالت میں منتقل کردیا، اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کا کیس سپیشل عدالت میں ہی سماعت ہو سکتا ہے،سپیشل کورٹ نے اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی ایکٹ کی درست تشریح نہیں کی،جائیداد پر قبضوں کے کیس عام عدالتوں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔