لیگ اسپنر مشتاق احمد کی سالگرہ ہفتہ کو منائی گئی

 معروف لیگ اسپنر مشتاق احمد کی سالگرہ ہفتہ کو منائی گئی۔ مشتاق احمد 28جون 1970ء￿  کو ساہیوال میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 23 مارچ 1989ء￿  کو شارجہ میں سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا اور 19 جنوری 1990ء￿  کو ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔مشتاق احمد نے مجموعی طور پر 52 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں انہوں نے 185 وکٹیں حاصل کیں اور 656 رنز سکور کیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 144 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور 161 وکٹیں حاصل کیں اور 399 رنز سکور کیے۔ مشتاق احمد اکتوبر 2003ء￿  تک کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے۔ مشتاق احمد کی سالگرہ کے موقع پر کرکٹرز اور مداحوں نے ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کو خراج تحسین پیش کیا۔