سیلا جھیل میں برف ٹوٹنے سے سیاح ڈوب گئے، ایک لاپتا اور ایک تشویشناک حالت میں ریسکیو

سیلا جھیل میں برف ٹوٹنے سے سیاح ڈوب گئے، ایک لاپتا اور ایک تشویشناک حالت میں ریسکیو

بھارتی ریاست اروناچل پردیش کی سیلا جھیل میں پیش آیا، جہاں سیاحتی مقامات کی بلندی تقریباً 13,700 فٹ ہے۔

کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 7 دوستوں کا گروپ سیلا جھیل کی سیر کے لیے آیا۔جھیل کے بیچ میں پہنچتے ہی برف ٹوٹ گئی اور ایک سیاح ڈوب گیا۔ڈوبے ہوئے سیاح کو بچانے کے لیے مزید 2 افراد جھیل میں گئے، جو بھی ڈوب گئے۔پولیس اور آرمی نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔آرمی کے غوطہ خوروں نے ایک سیاح کی لاش نکالی اور ایک کو تشویشناک حالت میں ریسکیو کیا۔ایک سیاح تاحال لاپتا ہے اور تلاش جاری ہے۔سیلا جھیل توانگ ضلع میں واقع ہے۔سطح سمندر سے تقریباً 13,700 فٹ بلند ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ شدید سرد اور برفیلا ہے، جس کی وجہ سے برف کے ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔