غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ اور شناختی دستاویزات کی جانچ جاری

غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ اور شناختی دستاویزات کی جانچ جاری

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، اور چکوال کے حساس علاقوں، آبادیوں، اور بازاروں میں کارروائیاں کی گئی ہیں، جن کے دوران 2 اشتہاری ملزمان سمیت 13 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس کارروائی میں پولیس، لیڈی پولیس، رینجرز، ایلیٹ پولیس، ڈولفن اسکواڈ، سی ٹی ڈی، اور انٹیلیجنس اداروں نے حصہ لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا، راولپنڈی کے حبیب کالونی، اللہ آباد، کچا اسٹاپ اور اطراف، مری کے جنرل بس اسٹینڈ، لاری اڈہ اور گرد و نواح، اٹک، حسن ابدال، حضرو جنڈ، فتح جنگ، اور پنڈی گھیب میں بھی سرچ اور کومبنگ آپریشن مکمل کیے گئے ہیں۔اسی طرح، ضلع چکوال کے تمام 12 تھانوں کی حدود میں خصوصی سرچ آپریشن بھی کامیابی سے انجام دیا گیا ہے۔