آسٹریا نے ہٹلر کے پیدائش کے مقام کو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کیا

آسٹریا نے ہٹلر کے پیدائش کے مقام کو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کیا

آسٹریا کے شہر بروناؤ ایم ان (Braunau am Inn) میں وہ تاریخی مکان جس میں ایڈوولف ہٹلر پیدا ہوا تھا، اسے پولیس اسٹیشن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حکومت اس مقام کو ایک غیر جانبدار جگہ میں تبدیل کرنے کی خواہاں ہے، تاکہ اس کی تاریخ کو یاد رکھتے ہوئے اسے امن اور آزادی کے پیغام کے طور پر پیش کیا جا سکے۔یہ عمارت 20 اپریل 1889 کو پیدا ہونے والے ہٹلر کا ابتدائی گھر تھا، جو شہر کے وسط میں ایک تنگ اور دکانوں سے گھری ہوئی گلی میں واقع ہے۔ عمارت کے سامنے ایک یادگاری پتھر نصب ہے جس پر درج ہے: "امن، آزادی اور جمہوریت کے لیے، فاشزم پھر کبھی نہیں، لاکھوں مرنے والوں کا انتباہ۔"میڈیا رپورٹس کے مطابق، معمار اس عمارت کے بیرونی حصے پر آخری کام مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق، پولیس اہلکار 2026ء کی دوسری سہ ماہی میں اس مقام پر منتقل ہوں گے، تاکہ اس کا استعمال ایک پولیس اسٹیشن کے طور پر کیا جا سکے۔