لاہور میں 22 نئے سمارٹ پولیس اسٹیشن مکمل، محسن نقوی کا منصوبہ پولیس کے حوالے

لاہور میں 22 نئے سمارٹ پولیس اسٹیشن مکمل، محسن نقوی کا منصوبہ پولیس کے حوالے

سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے شروع کیے گئے اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت لاہور میں 22 سمارٹ پولیس اسٹیشن تعمیر کر کے لاہور پولیس کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

محسن نقوی کے دور میں پنجاب بھر کے تمام تھانوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے اپ گریڈیشن کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا، جس کے تحت پنجاب میں مجموعی طور پر 36 سمارٹ پولیس اسٹیشن بنائے جانے تھے۔ ان میں سے سب سے زیادہ، یعنی 22 سٹیشنز لاہور میں تعمیر کیے گئے ہیں۔لاہور کے یہ سمارٹ پولیس اسٹیشن جدید طرزِ تعمیر اور انفراسٹرکچر کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں، جن میں شہریوں کی سہولت اور پولیس کے بہتر ورکنگ ماحول کو مدنظر رکھا گیا ہے۔لاہور میں شامل سمارٹ پولیس اسٹیشنز میں جوہر ٹاؤن، سمن آباد، نواں کوٹ، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، لوہاری گیٹ، کوٹ لکھپت، باٹا پور، شیرا کوٹ، وحدت کالونی، سندر، شفیق آباد، ہربنس پورہ، نواب ٹاؤن، نشتر کالونی، شالیمار، اسلام پورہ، گجر پورہ، غالب مارکیٹ، ساندہ، شاہدرہ اور شاد باغ کے تھانے شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق یہ تھانوں کی نئی بلڈنگز آئندہ چند روز میں فعال کر دی جائیں گی جس سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری اور عوام کو سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔