گرانفروشوں کیخلاف سخت کارروائیاں، ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانے

لاہور(کرائم رپورٹر)ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ نے مختلف بازاروں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کر دئیے۔ڈی سی نے واضح ہدایت کی ہے کہ اشیا ئے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے اور سرکاری نرخ ناموں پر مکمل عملدر آمد کیا جائے۔