10مقدمات درج ،12افرادکو جیل بھجوا دیا:ڈپٹی کمشنر شاہد مارتھ
شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ رمضان نگہبان پروگرام پرعملدر آمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں ،گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون شروع کردیا ، احترام آرڈیننس کے تحت 10مقدمات درج کر کے 12افراد کوگرفتارکرکے جیل بھجوا دیا۔گرانفروشی میں ملوث افراد کو لاکھوں روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں، پھل فروٹس اور سبزیوں کی قیمتوں کو اعتدال میں لانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے ،پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال ہیں ،مجسٹریٹ صاحبان کو مکمل اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئیکیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی آرعثمان اجلیس،ڈی اوسوشل ویلفیئر آمنہ بٹ ودیگربھی موجودتھے۔شاہدعمران مارتھ نے کہاکہ عام مارکیٹوں میں 10 کلو آٹا کا تھیلا 905 روپے جبکہ رمضان سہولت بازار میں 850 روپے ،چینی عام مارکیٹ میں 165جبکہ سہولت بازاروں میں 140 روپے فروخت کی جا رہی ہے۔