چک امرو (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر نارووال محمد طیب خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں اشیا ضروریہ کی طے شدہ قیمتوں سے زائد قیمتیں موصول کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال کی قیادت میں پرائس مجسٹریٹس کی ٹیمیں فیلڈ میں پوری طرح متحرک ہیں.اسسٹنٹ کمشنرزاپنی اپنی تحصیلوں میں پرائسز کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ سبزی، فروٹ،نان،روٹی، چکن، مٹن،بیف اور دودھ سمیت تمام اشیاء خورونوش کی قیمتوں اور مارکیٹ میں دستیابی باریڈپٹی کمشنرنارووال کاکہناہیکہ ضلع بھر میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کویقینی بنایا جارہا ہے اورگراں فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہیجبکہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو بھاری جرمانیکییجارہیہیں اور اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں جس کا مقصدعوام کو ریلیف فراہم کرناہے۔