گرانفروشی کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتی جائے:ضلعی انتظامیہ
لاہور ( کرائم رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ نے واضح طور پر ہدایت جاری کی ہے کہ گرانفروشی کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کے مو?ثر اقدامات کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ مارکیٹ میں موجود 6 اہم سبزیوں، جن میں روزمرہ استعمال کی اشیا جیسے آلو، پیاز اور ٹماٹر شامل ہیں، کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 12 دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی مستحکم رہی ہیں، جو صارفین کے لیے ایک خوش آئند صورتحال ہے۔