10 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی،2 ملزم گرفتار

چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا) تھانہ غازی آباد کی حدود میں10 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی، برہنہ ویڈیو بھی بنائی، مقدمہ درج، دو ملزم  گرفتارکرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 176 نائن ایل کے رہائشی اسرار احمد محنت کش کا 10 سالہ بیٹا (س) گھر کے سامنے گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسکے دوست عبدا? اور محمد عثمان اسے دھوکہ سے اپنے  ہمراہ لے گئے اور  زیادتی  کرکے  برہنہ ویڈیو بناتے رہے۔ بچے کے شورمچانے  پر دیہاتی آگئے تو ملزم بچے کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔ پولیس نے بچے کے والد اسرار احمد کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔