وہاڑی، گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)آلوکے کاشتکارکنگال،خودکشیاں کرنے پرمجبور۔65کلوآلوکاتوڑا 3سے4روپے میں فروخت،کاشتکارکوفی ایکڑدولاکھ سے زائدکانقصان۔کسانوں اے ایم اعجازچوہدری ودیگرکاحکومت سے بجلی کے بل معاف،کھادوں اورڈیزل کی قیمتیں کم کرنے کامطالبہ۔ تفصیلا ت کے مطابق مقامی آلوکے کاشتکاروں اے ایم اعجازچوہدری،غلام عباس کھچی،چوہدری محمدانورآرائیں،ملک شبیر،غلام علی خان بدھ بلوچ،ملک شبیرودیگرنے بتایاکہ حالیہ آلوکی فصل نے کاشتکارو ں کوکنگال کرکے رکھ دیاہے اے ایم اعجازچوہدری نے بتایاکہ زمین کے ٹھیکے سمیت فی ایکڑآلوکی کاشت پر3سے ساڑھے تین لاکھ روپے لاگت آتی ہے جبکہ 65کلوآلوکاتوڑامنڈی میں 300سے 400روپے میں فروخت ہورہاہے جس کی وجہ سے کسان اگلی فصل کی کاشت کیلئے مویشی ،زیوراورگھرکاسامان بیچ رہے ہیں کاشتکاروں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف سے بجلی کے بلوں کی معافی،کھادیں ،بیج،ڈیزل وزرعی ادویات کی قیمتوں میں کمی کئے جانے کامطالبہ کرتے ہوئے آلوکی ایکسپورٹ فوری کھولنے کامطالبہ کیاہے۔