پیٹرول کی شدید قلت، پیٹرول پمپس بند،شہری دھکے کھا نے پرمجبور

احمدپورشرقیہ (آئی این پی )احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف میں  پیٹرول کے شدید بحران کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔تفصیل کے مطابق  پیٹرول پمپس بند ہونے سے گاڑیوں کے مالکان شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ اوچ شریف میں بھی تمام پیٹرول پمپس بند ہیں جبکہ پیٹرول نایاب ہو چکا ہے۔پمپ مالکان کے مطابق ان کے پاس پیٹرول کا اسٹاک مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے اور آئل کمپنیوں کی جانب سے نیا اسٹاک فراہم نہیں کیا جا رہا جس کے باعث فروخت معطل کرنا پڑی