شیخوپورہ: ڈاکوئوں کی پولیس وین پر فائرنگ، زیرِ حراست ملزم ہلاک

موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوئوں نے گرفتار ساتھی کو چھڑانے کے لیے سی سی ڈی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی
شیخوپورہ (آئی این پی )شیخوپورہ کے مریدکے روڈ پر ڈاکووں نے ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوئوں نے اپنے گرفتار ساتھی کو چھڑانے کے لیے کریمنل کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔پولیس اہلکار ملزم کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو پر شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں ڈکیتی اور قتل کے کئی مقدمات تھے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔