یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ ناکام ،251ڈرونز مار گرا دئیے گئے، روس

 ماسکو(آئی این پی ) روس نے کہا ہے کہ 2022 سے جاری جنگ میں  یوکرین کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گا۔غیرملکی خبر  رساںادارے    کے مطابق روسی وزارتِ دفاع  کا کہنا ہے کہ روس نے گزشتہ رات یوکرین کے 251 ڈرونز مار گرائے۔روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے 40 ڈرونز کریمیا، 62 بحیرہ اسود جبکہ درجنوں دیگر کرسک اور بیلگوروڈ کے علاقوں میں تباہ کیے۔غیرملکی خبر  رساںادارے   کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر ڈرون اور میزائل حملے جاری ہیں جبکہ یوکرین نے بھی روسی آئل ریفائنریز اور توانائی کے دیگر مراکز کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔