بانی پی ٹی آئی کو ضمانت کا مطلب بری ہونا نہیں :بیرسٹر عقیل ملک

 عمران خان  سزا یافتہ مجرم ہیں ‘ اگلے بیس سال جیل میں ہی رہ کر مقدمات بھگتیں گے: میڈیا سے گفتگو 
اسلام آباد(آن لائن)   وزیر مملکت  قانون وانصاف  بیر  سٹر  عقیل  ملک نے کہا ہے  بانی پی ٹی آئی کو صرف چند مقدمات میں ضمانت ملی ہے ۔ ضمانت کا مطلب  یہ نہیں   انکو  مقدمات  سے بری کر دیا گیا ہے ۔  وہ ایک سزا یافتہ مجرم ہیں  اگلے بیس سال جیل میں ہی رہ کر مقدمات بھگتیں گے ۔  ابھی   کیسز کا ٹرائل جاری ہے۔ حتمی فیصلہ  آنا  ابھی باقی ہے ۔