رضا ڈار کیس، سزا کیلئے کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوسکتی، بیرسٹر عقیل ملک

غیرجانبدار شفاف انکوائری کا عمل جاری ہے،ہمیں فوری جج جیوری نہیں بن جانا چاہیئے
مریم نوازہمیشہ کہتی ہیں قانون سب کیلئے برابر ہے،غیرجانبدار شفاف انکوائری کا عمل جاری ہے،ہمیں فوری جج جیوری نہیں بن جانا چاہیئے،وفاقی وزیر کی گفتگو

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ رضا ڈار کیس میں اگرعدالت میں جرم ثابت ہوجاتا ہے تو سزا کیلئے کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوسکتی، مریم نوازہمیشہ کہتی ہیں کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، غیرجانبدار شفاف انکوائری کا عمل جاری ہے،ہمیں فوری جج جیوری نہیں بن جانا چاہیئے۔