ملک میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کی آمد کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
رجب کے بعد شعبان اور پھر مسلمانوں کا مقدس ترین مہینہ رمضان المبارک آتا ہے۔کیلنڈر کے مطابق رمضان المبارک 20 یا 21 فروری 2026 کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس حساب سے اب رمضان کی آمد میں تقریباً 60 سے 61 دن باقی رہ گئے ہیں، بشرطیکہ رجب اور شعبان دونوں مہینے اپنے مکمل دن پورے کریں۔اگر ایسا ہوا تو فروری کے تیسرے ہفتے میں پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے، تاہم رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔
اسی طرح کیلنڈر کے مطابق اگر رمضان کے 30 روزے مکمل ہوئے تو عیدالفطر 22 مارچ 2026 بروز اتوار ہونے کا امکان ہے، جبکہ 29 روزے ہونے کی صورت میں عید 21 مارچ بروز ہفتہ منائی جا سکتی ہے۔عیدالفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی شوال کا چاند نظر آنے کے بعد مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔