پاکستان میں 2025 میں رمضان المبارک کی متوقع تاریخیں سامنے آ گئی ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق، رمضان کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آ سکتا ہے، جس کی بنیاد پر یکم رمضان 1 مارچ یا 2 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔عیدالفطر کی متوقع تاریخیں بھی جاری کی گئی ہیں، جس کے مطابق عید کا چاند 29 یا 30 مارچ 2025 کو نظر آ سکتا ہے۔ اس کے بعد عیدالفطر 30 یا 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔پاکستان میں رمضان اور عید کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے، جو تمام متعلقہ اداروں اور ماہرین کے مشورے کے بعد اس بات کا تعین کرتی ہے کہ چاند نظر آیا ہے یا نہیں۔ اس کے بعد عوام کو رمضان کے آغاز اور عیدالفطر کے دن کی تصدیق کی جاتی ہے۔
رمضان المبارک اسلامی مہینوں میں نواں مہینہ ہے، جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اس ماہ کے دوران مسلمان روزہ رکھتے ہیں، جو کہ فجر سے مغرب تک بھوک اور پیاس کا سامنا کرتے ہیں، تاکہ اللہ کی رضا حاصل کی جا سکے۔ عیدالفطر مسلمانوں کے لیے ایک انعام ہے، جو اللہ کی طرف سے روزہ رکھنے کے بعد اپنے بندوں کو عطا کی جاتی ہے۔