لاہور: گھریلو جھگڑے پر سوتیلی ماں نے 6 سالہ بچی کو قتل کر دیا

لاہور: گھریلو جھگڑے پر سوتیلی ماں نے 6 سالہ بچی کو قتل کر دیا

لاہور میں گھریلو جھگڑے کے دوران سوتیلی ماں نے 6 سالہ بچی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور ملزمہ پولیس کی حراست میں ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق سوتیلی ماں نے بچی کو گلا دبا کر قتل کیا۔ بچی کے والد عابد نے ڈیڑھ سال قبل ملزمہ سے دوسری شادی کی تھی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔