لاہور میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں تین سالہ بیٹی کا قتل، ملزمہ گرفتار

لاہور میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں تین سالہ بیٹی کا قتل، ملزمہ گرفتار

لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں تین سالہ حریم فاطمہ کو سوتیلی ماں علینہ نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔

 پولیس نے مقتولہ کے والد سفیان کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ علینہ بچی پر تشدد کرتی تھی اور اس نے بچی کے منہ پر کپڑا رکھ کر اسے قتل کیا۔ بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ چکی تھی۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔