ہم ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد کے مخالف ہیں: مفتی تقی عثمانی

ہم ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد کے مخالف ہیں: مفتی تقی عثمانی

عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ وہ ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد کے ہر اقدام کے مخالف ہیں۔

یہ بات انہوں نے مجلس اتحاد امت پاکستان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئین کے تقاضے کے مطابق وفاقی شرعی عدالت میں علماء کا تقرر کیا جانا چاہیے۔مفتی تقی عثمانی نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی معاہدے تب تک قانونی حیثیت نہیں رکھتے جب تک وہ پارلیمنٹ میں پیش ہو کر قانون کے طور پر منظور نہ کیے جائیں۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ مجلس اتحاد امت کا مقصد امت کا اتحاد اور مسائل پر یکساں موقف اختیار کرنا ہے۔ اس موقع پر مفتی منیب الرحمٰن بھی موجود تھے۔