پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں پوری طاقت رکھتا ہے: صدر مملکت آصف علی زرداری

پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں پوری طاقت رکھتا ہے: صدر مملکت آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری سے کراچی میں سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل اور معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ حسین اسلم بھٹی نے ملاقات کی۔  
اس موقع پر صدر زرداری کی جانب سے معرکہ حق کا جشن بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں بھرپور طریقے سے معرکہ حق کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد کریں۔  صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور آج دنیا پاکستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھتی ہے جو امن کا خواہاں ہے۔  سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل اور حسین اسلم بھٹی نے صدر کو ماہی گیروں کے مسائل پر بریفنگ دی۔ عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ہماری فوج نے ہمیشہ دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔