بھارت کو شکست دینے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم ورلڈکپ کے لیے زمبابوے روانہ

بھارت کو شکست دینے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم ورلڈکپ کے لیے زمبابوے روانہ

ایشیا کپ میں بھارت کو دھول چٹانے والی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج زمبابوے روانہ ہوگی، جہاں وہ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق، ایشیا کپ کی فاتح ٹیم آج رات اسلام آباد سے ہرارے کے لیے روانہ ہو رہی ہے۔ ٹیم کے اسکواڈ میں کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں؛ جہاں ایشیا کپ میں حذیفہ احسان اضافی اسپنر تھے، اب زمبابوے روانہ ہونے والی ٹیم میں اضافی فاسٹ بولر عمرزیب کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم ہرارے میں افغانستان اور زمبابوے کے خلاف سہ ملکی سیریز میں حصہ لے گی۔ افتتاحی میچ 25 دسمبر کو افغانستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان کا پہلا میچ 27 دسمبر کو افغانستان کے خلاف ہوگا۔سہ ملکی سیریز کا فائنل 6 جنوری کو کھیلا جائے گا، جس کے بعد پاکستانی ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ میں حصہ لے گی، جو 15 جنوری سے 6 فروری تک شیڈول ہے۔