پاکستان انڈر 19 ٹیم کا 3 ملکی سیریز اور آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے اعلان

پاکستان انڈر 19 ٹیم کا 3 ملکی سیریز اور آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے اعلان

پاکستان انڈر 19 ٹیم کا 3 ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے اعلان، فرحان یوسف قیادت جاری رکھیں گے

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 3 ملکی سیریز اور ورلڈکپ کے لیے اپنی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ سیریز زمبابوے میں 25 دسمبر سے 6 جنوری تک ہوگی جس میں پاکستان، افغانستان اور میزبان زمبابوے شامل ہیں۔ ورلڈکپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔ دونوں مقابلے 50 اوورز کے فارمیٹ میں ہوں گے۔پاکستان انڈر 19 ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عمر زیب کی جگہ محمد حذیفہ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ سیریز میں کم از کم 4 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل 6 جنوری کو ہوگا۔

 کپتان فرحان یوسف رہیں گے اور نائب کپتان عثمان خان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، عمر زیب، مومن قمر، محمد صیام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس شامل ہیں۔