خاتون 4 سال قبل،مدرسہ طالبعلم ڈھائی سال ،15 سالہ لڑکا 3ماہ قبل اغوا ہوئے تھے
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ پولیس نے خاتون سمیت 3مغوی بازیاب کرلئے،خاتون کے 4 سال قبل اغواء ہونے،مدرسے کے طالب علم کے ڈھائی سال قبل،اور 15 سالہ لڑکے کے 3 ماہ قبل اغواء ہونے کے مقدمات درج تھے۔ تھانہ ستگھرہ کی حدود سے 4 سال قبل ایک خاتون انور بی بی اغواء ہوئی جسے پولیس نے ضلع قصور سے برآمد کیا، ڈھائی سال قبل تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں 15 سالہ علی حسنین کے اغواء کا مقدمہ اس کے والد نے درج کرایا تھا،پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تفشیش کی تو انکشاف ہوا کہ مغوی کے والد نے ذاتی رنجش پر مبینہ طور پر اپنے بیٹے کو خفیہ پناہ گاہ میں رکھ کر جھوٹا مقدمہ درج کرایا تھا،پولیس نیخفیہ پناہ گاہ سے لڑکا برآمد کرکے جعلی اغواء کے مقدمہ کو بے نقاب کردیا۔تھانہ اے ڈویڑن کی حدود سے 3 ماہ قبل اغواء ہونیوالے 10سالہ شعیب الرحمن کو پولیس نے فیصل آباد سے بازیاب کروا کے والدین کے حوالے کر دیا۔