کچے کے ڈاکوؤں نے بس سے 19 مسافر اغواء کرلئے، تمام بازیاب

واقعے کے دوران ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا
 گھوٹکی (یواین پی) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں نے بس سے 19 مسافروں کو اغواء کرلیا، جن کو بعد میں بازیاب کرالیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گھوٹکی میں گڈوکشمور لنک روڈ پر پیش آیا جہاں صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کو ڈاکوؤں نے اوباڑو کے قریب روک کر مسافروں کو کو اغوا کرلیا، واقعے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز نے مسافروں کو بازیاب کرانے کے لیے کارروائی شروع کی،، واقعے کے دوران ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت کریم بخش بلیدی کے نام سے ہوئی، جاں بحق مسافر کی لاش گنے کی فصل سے برآمد ہوئی، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا‘۔ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو نے بی بی سی کو بتایا کہ دس مغویوں کو کچے جبکہ تین کو پکے کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا ہے