اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) وزارت قومی صحت کے مطابق سال 2025 کی آخری قومی انسدادِ پولیو مہم میں 4 کروڑ 46 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی، پولیو مہم ملک بھر میں 15 تا 21 دسمبر جاری رہی، پنجاب میں 2 کروڑ 29 لاکھ، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ،خیبر پختونخوا میں 71 لاکھ 57 ہزار ،بلوچستان میں 25 لاکھ 83 ہزار ،اسلام آباد میں 4 لاکھ 50 ہزار ،گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 74 ہزار ، آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 14 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔