سروائیکل کینسر ویکسی نیشن مہم کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

 مہم میں توسیع ہدف پورانہ ہونے اور صوبوں کی اپیل پر کی جا رہی 
اسلام آباد ، پنجاب اور آزاد کشمیر میں 3 تا 7 روز کی توسیع کی جا ئے گی 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ہدف حاصل نہ ہونے پر سروائیکل کینسر سے بچا ئو کی ویکسینیشن مہم کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا، صوبوں نے انسداد ایچ پی وی مہم کی مدت میں توسیع کی اپیل کی ہے۔ پنجاب، سندھ، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد میں مہم کی مدت میں توسیع کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے مہم کی مدت تین دن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر اسلام آباد ، پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی 3 تا 7 روز کی توسیع کا امکان ہے۔ پہلی انسداد سروائیکل کینسر مہم 15 تا 27 ستمبر چلائی گئی جس کا ہدف 1 کروڑ 17 لاکھ سے زائد بچیوں کی ویکسینیشن تھی ،وزیرِمملکت برائے صحت مختار بھرتھ نے بتایا کہ یہ کوئی بیرونی ایجنڈا نہیں، علمائے کرام سے رابطے و مشاورت کے بعد ویکسین کو لانچ کیا گیا اور اس میں کوئی حرام چیز شامل ہے نہ ہی کوئی سائنٹیفک ثبوت اینٹی ویکسین کمپین کی حمایت کرتا ہے۔