کونسل کی مشاورت سے قائم کمیٹی ا کابرین کو شمولیت کی دعوت دے گی
پلیٹ فارم غیرسیاسی ، فروغ مذہبی ہم آہنگی کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کیا جا ئیگا
اسلام آباد (بیورو رپورٹ )ملی یکجہتی کونسل نے قومی سطح پر مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کونسل کا دائرہ کار بڑھانے سمیت اس میں دیگرمذہبی ، سیاسی جماعتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک بھر میں فرقہ واریت ، انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ عملی جدوجہد کی جاسکے، اس ضمن میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطے کئیجائیں گے اورکونسل میں پہلے سے شامل جماعتوں کے رہنمائوں کی مشاورت سے کمیٹی قائم کی جائیگی جو تمام مذہبی جماعتوں کے اکابرین سمیت جید علما ومشائخ سے ملاقاتیں کرکے انہیں کونسل میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دے گی، ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم غیرسیاسی رکھاجائے گااورمذہبی ہم آہنگی کے فر وغ کیلئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا جائیگا۔