نہتے اہل فلسطین نے اسرائیل کو شکست دی ، اب ٹرمپ اسرائیل کو چھتری فراہم کررہاہے،لیاقت بلوچ
اسلام آباد(آئی این پی) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر وسیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ کے زیرصدارت ملی یکجہتی کونسل کا جلاس جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے مرکز اسلام آباد میں منعقدہوا جلاس میں نئے سیشن کے لیے مولانا امتیاز صدیقی کو صدر ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیراور قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ کو سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل آزا دکشمیرمنتخب کیاگیا،اجلاس میں آزاد کشمیرکی 17مذہبی جماعتوں نے شرکت کی۔اجلاس میں مشترکہ طورپر غزہ اور مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے علامیہ جاری ہوا،اس موقع پرمرکزی رہنما ملی یکجہتی کونسل پاکستان ناصرعباس، پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرڈاکٹر محمد مشتاق خان ،سابق صدر ملی یکجہتی کونسل سرداراعجاز افضل خان نے اجلاس سے خطاب بھی کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ ہندوستان اور اسرائیل بدتدین جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں عالمی برادری نوٹس لے،کشمیری اور فلسطینی اقوام متحدہ کے چارٹر اور اسلامی کونسل کی قرارداددوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں اہل فلسطین نے نہتے ہوتے ہوئے اسرائیل کو شکست دی ہے اور اب اس شکست کے خلاف ٹرمپ اسرائیل کو چھتری فراہم کررہاہے۔