وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج قومی ایئر لائن کی نجکاری کا دن ہے، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے۔
کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے بتایا کہ نجکاری کے لیے متعلقہ حکام اور کابینہ ارکان نے بڑی محنت اور عرق ریزی سے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ نے اس عمل میں بہترین کاوشیں کی ہیں۔ بولیوں کے عمل کے بارے میں کہا گیا کہ سربمہر لفافوں میں بولیاں آئیں اور یہ عمل براہِ راست دکھایا جا رہا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک کو آگے بڑھانا چاہیے اور حکومت ہر قدم کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی اور ان کے ساتھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ سنجیدہ ہیں تو حکومتِ پاکستان بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔
تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ ڈائیلاگ ممکن نہیں، اور صرف جائز معاملات کی روشنی میں بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔اس کے علاوہ، انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملنے والے کنگ عبدالعزیز ایوارڈ کو پوری قوم کا ایوارڈ قرار دیا۔