وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی سنجیدگی سے مذاکرات کے لیے تیار ہے تو حکومت بھی تیار ہے، تاہم مذاکرات کی آڑ میں بلیک میلنگ قبول نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں، اور صرف جائز معاملات کی روشنی میں ڈائیلاگ آگے بڑھ سکتا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔